وزیراعظم نریندر مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور اور خارجی امور کی وزارتوں کے باہمی انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
یہ اعلان حکومت نے آج کیا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ خارجہ امور اور غیر مقیم
ہندوستانیوں کے امور کی وزیر کی حیثیت سے میں نے محسوس کیا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور کی وزارت کا اچھا خاصا کام بیرون ملک میں واقع ہمارے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے اس لئے میں نے وزیراعظم کے سامنے دونوں وزارتوں کے باہمی انضمام کی تجویز پیش کی تھی